ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،انڈیکس میں1000 پوائنٹس سے زائد کا نمایاں اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،انڈیکس میں1000 پوائنٹس سے زائد کا نمایاں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کے دوران مثبت رجحان دیکھنے میں آیا جہاں 100 انڈیکس میں 1000 پوائنٹس سے زائد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

 کاروباری سیشن کے دوران 100 انڈیکس 1,000 پوائنٹس سے بڑھ کر 1,23,200 کی سطح پر پہنچ گیا، جو سرمایہ کاروں کے اعتماد اور مارکیٹ میں بحالی کے اشاریے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق معاشی استحکام، بیرونی سرمایہ کاری کے امکانات اور حکومتی پالیسیوں میں تسلسل کے باعث مارکیٹ میں تیزی آئی ہے۔ سرمایہ کاروں کی مختلف شعبوں میں دلچسپی بھی انڈیکس میں اضافے کا باعث بنی۔

 تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر یہی رجحان برقرار رہا تو آئندہ دنوں میں مارکیٹ مزید بہتری کی جانب گامزن ہو سکتی ہے۔