آج رات سے  بالائی، وسطی پنجاب، پوٹھوہار، کشمیر اور پختونخوا میں بارش کا امکان

Wheather Prediction, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: محکمہ مسمیات کا کہنا ہے کہ آج شب   ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں  موسم  شدید گرم اور مرطوب   رہے گا تاہم بالائی و وسطی پنجاب، اسلام آباد  ،خطۂ پوٹھوہار، خیبر پختونخوا ، شمالی مشرقی بلوچستان اور کشمیر   میں  آندھی اور گرج چمک   کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر چند مقامات پر موسلا دھار بارش ژالہ باری  کی بھی توقع ہے ۔

پیر کے روز موسم کی صورتحال

   اسلام آباد میں موسم جزوی ابر آلود رہنے آندھی اور  گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش ژالہ باری بھی متوقع ہے۔

خیبرپختونخوا میں چترال، دیر،سوات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،۔

 مردان، صوابی، نوشہرہ، کرم، بنوں،  ڈی آئی خان،لکی مروت اور کوہاٹ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

، ایبٹ آباد ،کاکول، پشاور ، چارسدہ ، مردان ،کوہاٹ میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے ، محکمہ موسمیات

پنجاب میں اٹک، چکوال، جہلم،راولپنڈی، میانوالی، سرگودھا،  فیصل آباد ،حافظ آباد میں  آندھی  اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

منڈی بہاؤ الدین، سیالکوٹ، نارووال،بھکر،لیۂ میں  آندھی  اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ  لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ، مری، گلیات  اور گردو نواح میں  آندھی  اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ،

محکمہ موسمیات کی پیشین گوئی کے مطابق خطہ پوٹھوہار ، مری گلیات،  ناروال، ، لاہور، گوجرانوالہ ، سیالکوٹ، گجرات اور گردونواح میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش ژالہ باری  کا بھی امکان کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ملتان،بہاولپور،بہاولنگر ،ساہیوال اور ڈی جی خان میں  گرد آلود ہوائیں جھکڑ چلنے گرج چمک کے ساتھ  چند مقامات پربارش  کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں    موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

 زیارت ، لورالائی،ژوب، بارکھان، کوہلو،  قلات ،خضدار  ، نوشکی   اور ملحقہ علاقوں  میں  آندھی اور گرج چمک کے ساتھ  بارش کی توقع ہے ، محکمہ موسمیات  کا کہنا ہے کہ  چند مقامات پر موسلا دھار بارش ژالہ باری بھی متوقع ہے .

سندھ کے بیشتر اضلاع میں    موسم شدید گرم  اور مرطوب رہے گا . بعد از دوپہر  گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے .

کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں بونداباندی کا امکان ہے .

 کشمیر اور  گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش   کا امکان ہے. کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے .