وزیراعظم شہباز شریف  آم کی سیلز مین شپ میں لگے ہیں:شاہ محمود قریشی

Shah Mahmood on Shahbaz Sharif, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف  آم کی سیلز مین شپ میں لگے ہیں۔

 اپنے ایک بیان میں  بھارت امریکا مشترکا اعلامیے پر  ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قومی مسئلے پر کسی نے ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کیا،  وزیراعظم آم کی سیلز مین شپ میں لگے ہیں، امریکا بھارت مشترکا اعلامیے پر بھی کچھ کہتے۔

 شاہ محمود قریشی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  وزیرخارجہ نے کوئی بات کی،دفترخارجہ کی وہ اہمیت نہیں جو سیاسی لیڈر شپ کی ہوتی ہے۔

 شاہ محمود قریشی نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ  بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف )  آئی ایم ایف کو اب ان پر اعتماد نہیں رہا۔  شاہ محمود نے الزام لگایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی آئی ایم ایف کا یہ مؤقف تسلیم کرلیا ہے کہ ڈار کےریونیو اقدامات ناکافی تھے۔