منشیات برآمدگی کیس،راناثنااللہ سےمتعلق اہم خبر

منشیات برآمدگی کیس،راناثنااللہ سےمتعلق اہم خبر
کیپشن: Rana Sanaullah
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لاہور :وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کے خلاف منشیات برآمدگی کیس میں فردِ جرم کی کارروائی ایک بار پھر مؤخر ہوگئی، عدالت نے مقدمے پر کارروائی بغیر پیشرفت کے ملتوی کر دی ۔

لاہور میں انسدادِ منشیات کی خصوصی عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کے خلاف منشیات برآمدگی کے کیس پر سماعت کی۔

رانا ثناء کے وکیل نے بتایا کہ بجٹ اجلاس میں مصروفیت کی وجہ سے وفاقی وزیر پیش نہیں ہوسکتے، وکیل نے پیشی سے استثنیٰ کی درخواست دی جو عدالت نے منظور کر لی۔

انسدادِ منشیات کی خصوصی عدالت نے کیس پر آئندہ سماعت 23 جولائی تک کیلئے ملتوی کردی۔