ق لیگ میں پھوٹ پڑ گئی ،نئی پارٹی بنانے کا اعلان کردیا

ق لیگ میں پھوٹ پڑ گئی ،نئی پارٹی بنانے کا اعلان کردیا
کیپشن: Wajahat Hussain
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کے چھوٹے بھائی چوہدری وجاہت نے نئی پارٹی بنانے کا اعلان کردیا۔

چوہدری وجاہت نےمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ طارق بشیر چیمہ نے ان کے خاندان کو تقسیم کر دیا جبکہ چوہدری شجاعت حسین کو ان کے بیٹوں نے یرغمال بنا رکھا ہے۔

انہوں نے  افسوس کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری شجاعت کا بیٹا زرداری سے ڈالر مانگ رہا ہے جبکہ ان کا کہنا تھا کہ سالک حسین کا گجرات کی سیاست سے کبھی کوئی تعلق نہیں رہا۔

واضح رہے کہ چوہدری وجاہت حسین مسلم لیگ ق کے باغی رکن قومی اسمبلی حسین الہیٰ کے والد ہیں۔یاد رہے کہ چوہدری وجاہت کے صاحبزادے حسین الہیٰ نے 8 جون کو  ق لیگ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

چوہدری حسین الہیٰ نے اپنے بیان میں کہا  تھا کہ 'ق لیگ کے ساتھ اپنا سیاسی سفرختم کررہا ہوں، ہمیشہ یہ ہی کہا ہے میرے لیے میرا ملک سب سے پہلے ہے'۔