مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کی 11رکنی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ٹیم آف پی ایس ایل 6 کا انتخاب کمنٹیٹر پینل نے کیا، جس کا اعلان پی سی بی نے ٹیم آف پاکستان سپر لیگ 6 کے عنوان سے کیا ہے۔ ٹیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے 3 ،3 ، لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے 2 ،2 جبکہ کراچی کنگز کا 1 کھلاڑی شامل ہے۔ جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ایک بھی کھلاڑی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔
موجودہ سیزن کی فاتح ٹیم ملتان سلطان کے کپتان محمد رضوان کو قیادت کی ذمہ داری دی گئی ہے۔دیگر کھلاڑیوں میں حضرت اللّٰہ زازئی، بابر اعظم، کولن منرو، صہیب مقصود، آصف علی، وہاب ریاض، راشد خان، حسن علی، جیمز فاکنر,شاہین شاہ آفریدی اور شاہ نواز دھانی شامل ہیں۔12رکنی ٹیم میں 8 ملکی اور 4 غیر ملکی کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں۔
Rizwan to captain Team of HBL PSL 6
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) June 25, 2021
Read more: https://t.co/YVBTlgeKBQ#HBLPSL6 | #MatchDikhao pic.twitter.com/X2Zhip4Ym1
ٹیم آف پی ایس ایل 6 کا انتخاب سابق کھلاڑیوں اور موجودہ کمنٹیٹرز پر مشتمل پینل کی جانب سے کیا گیا۔ جس کی سربراہی ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس اور ٹیکنکل کمیٹی کے چیئرمین ندیم خان کررہے تھے۔