شاہنواز دھانی، چار زبانوں میں شکریہ ادا کرنیوالے عاجز کرکٹر۔۔۔

Multan Sultans Champion
کیپشن: Shahnawaz Dahani
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: پی ایس ایل سیزن 6 میں شاہنواز دھانی نے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں جس کے باعث وہ ٹورنامنٹ کے بہترین باولر اور بہترین ایمرجنگ پلیئر قرارپائے۔
ملتان سلطانزکے فاسٹ باولر نے 11 میچز میں 20 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ پی ایس ایل میں شرکت کرکے شاہنواز دھانی کیلئے بہت کچھ بدل گیا کون کہہ سکتا تھا کہ لاڑکانہ کے قریب واقع گاؤں خہاوار خان دھانی کا یہ نوجوان ایک دن پاکستان میں کروڑوں کرکٹ پرستاروں کا محبوب بن جائے گا، ایک ایسا نوجوان جس کو چند ماہ پہلے تک کرکٹ میچز لائیو دیکھنے کیلئے جگاڑ کا بندوبست کرنا ہوتا تھا لیکن پاکستان سپر لیگ نے اس نوجوان کیلئے سب کچھ بدل دیا۔

شاہنواز دھانی لاڑکانہ کے قریب اپنے گاؤں میں ننگے پیر ہی کرکٹ کھیلا کرتے تھے کیوں کہ ان کے پاس کرکٹ کا مکمل سامان تک میسر نہ تھا، ان کے دوست ان کی برق رفتاری کی وجہ سے انہیں تھری جی باولر کہتے تھے اور یہ تھری جی کا ٹائٹل انہیں تیز انٹرنیٹ سروس سے متاثر ہوکر دیا گیا تھا۔ دھانی بھی شاید  اپنے گاؤں اور زیادہ سے زیادہ لاڑکانہ تک محدود ہوکر رہ جاتے اگر ان کے گاؤں میں آئے ایک مہمان ان کو انڈر 19 ٹرائلز میں جانے کا نہیں کہتے۔

دھانی کا کہنا ہےکہ جب انہیں ٹرائلز پر بلایا گیا تھا تواس وقت ان کے پاس تو جوتے تک نہ تھے اور وہ بھی وہ مانگ کر گئے تھے۔ دھانی نے اپنی شاندار پرفارمنس کےبعد اپنے پرستاروں کا ٹویٹر پر چار مختلف زبانوں میں شکریہ ادا کیا ہے اور اپنے لئے دعائیں کرتے رہنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے سرائیکی، سندھی، اردو اور انگریزی زبان میں ٹویٹس کئے ہیں۔