فلورملزایسوسی ایشن کا ہڑتال ختم کرنےکااعلان 

flour mill association
کیپشن: flour mill association
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: فلورملزایسوسی ایشن کا ہڑتال ختم کرنےکااعلان ,چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضااحمد  کاکہنا ہےکہ آٹےکی مصنوعات پرٹیکس عائد نہ کرنےپرشکرگراز ہیں۔
 تفصیلات کےمطابق چیئر مین  فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا احمد نے نیوز کانفرنس میں ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضااحمد  کا کہنا تھا کہ  آ ٹےکی مصنوعات پرٹیکس عائد نہ کرنےپرحکومت کے شکرگزارہیں،انڈسٹری نے کبھی بھی چوکر پر پہلے سیلز ٹیکس ادا نہیں کیا ،شہریوں کو اب سستا آٹا مارکیٹ میں دستیاب ہوگا،چیئر مین  فلور ملز ایسوسی ایشن کا مزید کہنا تھا کہ سیلز ٹیکس عائد نہ کرنےکےاعلان پرہڑتال ختم کردی۔نیوز کانفرنس میں حاجی محمد ابراہیم، میاں محمدریاض،چودھری افتخار   بھی چیئر مین  فلور ملز ایسوسی ایشن کے ہمراہ تھے۔