ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں حیران کن کمی

broiler meat
کیپشن: broiler meat
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42:گزشتہ چند روز سے برائلر گوشت کی قیمت میں اضافے کا سسلسلہ پھر سے جاری تھا تاہم اب برائلر گوشت کی قیمت میں کمی کر دی گئی ہے۔
 تفصیلات کے مطابق برائلر گوشت کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر سے اضافے اور اتار چڑھاؤ کے باعث صارفین تشویش میں مبتلا تھے تاہم اب  برائلر گوشت کی قیمت میں 23 روپے فی کلو کمی کر دی گئی ہے جس کے بعدمرغی کا گوشت 290 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگا۔
 زندہ برائلر مرغی کا گوشت تھوک ریٹ 192 روپے جبکہ پرچون ریٹ 200 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔اسی طرح فارمی انڈے ایک روپے اضافے کے ساتھ 152 روپے فی درجن جبکہ فارمی انڈوں کی پیٹی 4440 روپے میں فروخت کیجائے گی۔

  چند روز قبل  برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں کافی اضافہ دیکھنے میں آیا تھا  جس پر شہریوں  نے رد عمل ظاہر کیا تھا ۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ  انتظامیہ برائلر مرغی کی قیمتوں کو مستقل بنیادوں پر کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہے،انہوں مطالبہ کیا کہ  حکومت کوشش کرے کہ مرغی کے گوشت کی قیمت   کم ہو کیونکہ اب  سستا پروٹین بھی عوام کی پہنچ سے باہر ہوتا جا رہا ہے ، ساتھ ہی حکومت ان وجوہات کا پتہ چلائے کہ کیوں گزشتہ چند ماہ سے مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں استحکام نہیں آ رہا ۔