فضائی آپریشن بند کرنے کا اعلان

فضائی آپریشن بند کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سعید احمد: کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز، ایمریٹس کے بعد فلائی دبئی اور اتحاد ایئر ویز کا فضائی آپریشن بند کرنے کا اعلان، فلائی دبئی نے آج سے پروازیں بند کرنے کا اعلان کر دیا، اتحاد ائیر کی لاہور سمیت پاکستان بھر سے ابو ظہبی جانیوالی پروازیں معطل۔

 

تفصیلات کے مطابق دبئی اور ابوظہبی جانے والے مسافروں کو ایک بار پھر مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ایمریٹس کے بعد اتحاد ائیر اور فلائی دبئی نے پاکستان کے لیے فلائیٹ آپریشن ایک بار پھر بند کر دیا ہے۔     کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کی وجہ سے ایمریٹس کے بعد اتحاد ائیر اور فلائی دبئی نے بھی پاکستان سے فضائی آپریشن بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے.

اتحاد ائیر اور فلائی دبئی کا 25 جون سے پاکستان سے دبئی اور ابوظہبی کی پروازیں غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دی گئیں۔  فلائی دبئی کی دبئی سے لاہور، ملتان، اسلام آباد اور کراچی کی پہلے سے شیڈول پروازیں آج اپنا سفر مکمل کریں گی اور لاہور سمیت پاکستان بھر سے ابوظہبی جانے والی پروازیں معطل کر دی گئیں ہیں.

  اتحاد ائیر کی جانب سے ابو ظہبی سے پاکستان کے لیے شیڈول پروازیں آپریٹ کی جائیں گئیں، دو طرفہ کارگو فلائیٹ معمول کے مطابق آپریٹ ہونگیں، فلائیٹس شیڈول کی معطلی غیر معینہ مدت کے لیے ہے۔  ذرائع کے مطابق فلائیٹ آپریشن معطلی کا فیصلہ کرونا وائرس کے مسافروں پاکستان سے دبئی داخلے پر کیا گیا۔

دوسری جانب  کورونا وائرس کے باعث پاکستان میں پھنسے بھارتی شہریوں  کے لئے   واہگہ بارڈر کھول دیا گیا ہے، بھارت سے وزٹ ویزا پر پاکستان آئے بھارتی شہریوں کی واپسی شروع ہوگئی ہے۔  مجموعی طور پر 705 بھارتی شہری واپس جائیں گے اور   پاکستان نے بھارتی حکومت کی درخواست پر واپسی کا سلسلہ شروع کیا۔

   

واضح رہے کہ کورونا وبا سے متاثرہ شہر کے مزید 7 علاقے سیل کر دیے گئے، گلبرگ، ماڈل ٹاؤن، فیصل ٹاؤن، گارڈن ٹاؤن، ڈی ایچ اے سیل، گلشن راوی اور والڈ سٹی کو بھی مکمل سیل کر دیا گیا۔

Shazia Bashir

Content Writer