ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کرکٹ بورڈ میں بھی تبدیلی کی ہوا چل پڑی

پاکستان کرکٹ بورڈ میں بھی تبدیلی کی ہوا چل پڑی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شہباز علی ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے جی ایم ڈومیسٹک سابق ٹیسٹ کرکٹر شفیق احمد کا معاہدہ ختم کردیا گیا۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر شفیق احمد نے بورڈ میں اپنی ملازمت کے دوران شعبہ ڈومیسٹک کرکٹ میں مختلف عہدوں پر خدمات انجام دیں، شفیق احمد کا بورڈ کے ساتھ معاہدہ گذشتہ روز ختم ہو گیا تھا جس کے بعد بورڈ نے 70 سالہ شفیق احمد کے معاہدے میں مزید توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

ایم ڈی وسیم خان نے سابق ٹیسٹ کرکٹر شفیق احمد کی پاکستان کرکٹ بورڈ میں خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

یاد رہے دو روز قبل پی سی بی نے اسلام آباد اور راولپنڈی ریجن مین خدمات انجام دینے والے کوچز کو ان کے عہدوں سے فارغ کیا تھا۔