ریلوے: مکینیکل ڈیپارٹمنٹ کے گریڈ 18 کے چار افسران کے تبادلے

ریلوے: مکینیکل ڈیپارٹمنٹ کے گریڈ 18 کے چار افسران کے تبادلے

سٹی42 : ریلوے حکام نے مکینیکل ڈیپارٹمنٹ کے گریڈ 18 کے چار افسران کے تبادلے کر دئیے، تعیناتیوں کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق گریڈ 18 کے افسر محمد اسماعیل مکینیکل انجینئر ڈیزائن ہیڈکوارٹر تعینات کر دیا گیا، ورکس منیجر مغلپورہ ورکشاپ محمد ثقلین کا تبادلہ کیرج اینڈ ورکشاپ میں کر دیا گیا۔

ورکس مینجر سٹیل شاپ عاطف اشفاق کو ورکس مینجر لوکو تعینات کر دیا گیاجبکہ مکینیکل انجینئر ڈیزائن عبدالجبار کو ورکس مینجر سٹیل شاپ تعینات کر دیا گیا ہے۔

تمام افسران کو فوری طور پرنئی تعیناتی کاچارج لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

شازیہ بشیر

Content Writer