ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مناواں میں نوجوان کیساتھ دلخراش واقعہ، انسانیت لرز اُٹھی

مناواں میں نوجوان کیساتھ دلخراش واقعہ، انسانیت لرز اُٹھی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) زمین پھٹی نہ آسمان گرا، انسانیت لرز اُٹھی، مناواں میں سفاک درندوں نے 15 سالہ محنت کش لڑکے کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا، پولیس نے چار ملزمان کو گرفتار کرکےمقدمہ درج کر لیا۔

پولیس کے مطابق شیخوپورہ کا رہائشی 15 سالہ احمد رحمان لاہور کے علاقے مناواں میں جوتوں کی فیکٹری میں مزدوری کرتا تھا اور قریبی ہوٹل میں رہتا تھا، ہوٹل کے مالک رضوان عرف جگا، محسن اور رفیق نے مبینہ طور پر اسے نشہ آور چیز کھلا کر تشدد کیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا اور حالت غیر ہونے پر ہسپتال چھوڑ کر فرار ہوگئے جہاں وہ دم توڑ گیا، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، مقتول کے ورثاء نے اعلی حکام سے انصاف کا مطالبہ کیا۔

پولیس کے مطابق نامزد ملزم رضوان عرف جگا اور رفیق کو گرفتار کر کے مقتول کے ماموں لطیف کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا گیا اور لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا دی گئی۔

Sughra Afzal

Content Writer