ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پارٹی کیلئے جان دینے والے ن لیگی اقلیتی کارکنان ٹکٹس سے مرحوم

پارٹی کیلئے جان دینے والے ن لیگی اقلیتی کارکنان ٹکٹس سے مرحوم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عثمان الیاس :ماڈل ٹاؤن 180 ایچ کے باہر پاکستان مسلم لیگ ن  کے اقلیتی کارکنان ٹکٹس نہ ملنے پر سراپا احتجاج. کارکنان کا کہنا ہے  کہ پارٹی میں اقلیتی ٹکٹس کی تقسیم غیر منصفانہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ 180ایچ کے باہر  پاکستان مسلم لیگ ن کے اقلیتی کارکنان کی جانب سے بھرپور احتجاج کیا گیا ۔ اقلیتی کارکنان کا کہنا تھا کہ پارٹی نے اقلیتی ٹکٹس کی تقسیم غیر منصفانہ کی ہے۔ کئی سالوں سے پارٹی کے لیے کام کرنے والے امیدواروں کو نظر انداز کیا گیا ہےجو نامنظور ہے۔ مظاہرین کا مزید کہنا تھا ٹکٹس کے معیار پر  پورا اُترنے والے امیدواروں کو ٹکٹس دئیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں:لیگی کونسلروں کی پی ٹی آئی میں شمولیت

اس موقع پرمسیحی کارکنان کی جانب سے شدید نعرے بازی بھی کی گئی ۔کارکنان کا کہنا تھا کہ جب تک ان کے مطالبے منظور نہیں ہوتے ایسے ہی احتجاج جاری رہے گا۔