یوایس قونصل جنرل الزبیتھ کینیڈی ٹروڈو کا سٹی فورٹی ٹو کے آفس کا دورہ

یوایس قونصل جنرل الزبیتھ کینیڈی ٹروڈو کا سٹی فورٹی ٹو کے آفس کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان ظہیر : یوایس قونصل جنرل الزبیتھ کینیڈی ٹروڈو کا سٹی فورٹی ٹو کے آفس کا دورہ، ڈائریکٹر نیوز خرم کلیم نے مختلف شعبہ جات سےمتعلق بریفنگ دی، یو ایس قونصل جنرل نے کہا  کہ جمہوریت میں میڈیا کا اہم کردار ہے۔ 
یو ایس قونصل جنرل الزبیتھ کنیڈی ٹروڈو انگلش ایکسیس پروگرام کے طلبہ کے ہمراہ سٹی فورٹی ٹو کے دفتر پہنچیں، ڈائریکٹر نیوز خرم کلیم نے مختلف شعبہ جات سے متعلق بریفنگ دی۔الزبیتھ کینیڈی نے نیوز روم، ایم سی آر، پی سی آر، کاپی ڈپیارٹمنٹ، ٹکرز اور اسائمنٹ ڈیسک کا دورہ کیا. یو ایس قونصل جنرل پروگرام سٹی ایٹ ٹین کا حصہ بھی بنیں، انہوں نے اینکر پرسن سیمل ہاشمی سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا۔یو ایس قونصل جنرل نے کہاکہ دورہ مفید رہا. انہوں نےکہاکہ پوری دنیا کی جمہوریت میں میڈیا کا اہم کردار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سٹیج اداکارہ شیزہ بٹ کی بہن پر تشدد

یو ایس قونصل جنرل نے سٹی فورٹی ٹو کے ورچوئل سٹوڈیو کا دورہ کرکے خبر کو نشر کرنے کے تمام مراحل دیکھے، اس موقع پر سوشل میڈیا کے ہیڈ آغا حیدر،  اینکر پرسن ابوذر معظم بٹ اور فروا وحید سے ملاقات بھی کی،سینئر آفیسر مریم سیفی اور انفارمیشن سیکرٹری آفیسر ردا راشد بھی ہمراہ تھیں۔ 
 

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔