راو دلشاد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کی جانب سے آزاد جموں و کشمیر کے عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے جدید الیکٹرک بسوں کا تحفہ آزاد کشمیر پہنچ گیا۔
اسلام آباد سے روانہ ہونے والی 10 جدید الیکٹرک بسیں آزاد کشمیر پہنچیں تو مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں، کارکنوں اور مقامی شہریوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ بسوں پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی تصویر کے ساتھ آزاد کشمیر کے لیے تحفہ درج تھا۔
یہ الیکٹرک بسیں اس اعلان کے تحت فراہم کی گئی ہیں جو محمد نواز شریف اور مریم نواز شریف نے مظفرآباد میں اپنے پہلے انتخابی جلسے کے دوران آزاد کشمیر کے لیے کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آزاد کشمیر کے عوام سے کیا گیا وعدہ 72 گھنٹوں کے اندر پورا کرتے ہوئے جدید الیکٹرک بسوں کی فراہمی یقینی بنائی۔