ویب ڈیسک : بھارت میں طلبہ تنظیموں کے احتجاج کے دوران سپر اسٹار سلمان خان کی جم میں لی گئی تصاویر اور ذومعنی پوسٹ وائرل ہوگئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سلمان خان نے اپنی جم میں لی گئی تصاویر شیئر کیں ان تصاویر میں سلمان خان کو سفید تولیہ سر پر رکھے دیکھا جاسکتا ہے۔
اس پوسٹ کے کیپشن میں درج تھا کہ سلمان خان ڈر گیا، جو ڈر گیا وہ مر گیا‘۔
Salman Khan darrrrr Gaya…. Hmmmm Joe darr gaya vo mar gaya.. pic.twitter.com/CPTQpxWRsP
— Salman Khan (@BeingSalmanKhan) July 24, 2026
اس ذومعنی پوسٹ پر چند ہی گھنٹوں میں کئی ہزار تبصرے کیے جاچکے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سلمان خان کی ممبئی میں 'سلم ری ہیبیلی ٹیشن اتھارٹی' (SRA) کی جانب سے منعقدہ سرکاری تقریب میں شرکت کی ویڈیو دیکھ کر مداح پریشان ہوگئے تھے۔ اس ویڈیو میں سلمان خان کو ان کے دبنگ اسٹائل کے بجائے کمزور ، بیمار اور تھکا تھکا سا دیکھا گیا تھاجس نے مداحوں کی تشویش بڑھادی تھی۔