ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نشتر کالونی پولیس کی کارروائی،  اغواء ہونے والا 12 روزہ نومولود بچہ بازیاب، ملزمہ گرفتار

نشتر کالونی پولیس کی کارروائی،  اغواء ہونے والا 12 روزہ نومولود بچہ بازیاب، ملزمہ گرفتار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:نشتر کالونی پولیس نے شہری کے گھر سے اغواء ہونے والے 12 روزہ نومولود بچے کو بازیاب کروا کر خاتون ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے نومولود بچے کے اغواء کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کی ہدایت کی، جس پر ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن عثمان عزیز میر کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔

انچارج انویسٹی گیشن تھانہ نشتر کالونی غلام مرتضیٰ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے بچے کو بحفاظت بازیاب کرایا اور خاتون ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔

انچارج انویسٹی گیشن کے مطابق ملزمہ کی دو سال قبل شادی ہوئی تھی تاہم اس کے ہاں کوئی اولاد نہیں ہوئی تھی۔ ملزمہ نے ایک نجی اسپتال میں متاثرہ فیملی سے تعلقات قائم کیے اور بعد ازاں شہری کے گھر سے 12 روزہ بچے کو اغواء کر کے بدوپلی، شیخوپورہ لے گئی۔