ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں مہنگائی برقرار، پھل اور سبزیاں سرکاری نرخوں سے زائد قیمت پر فروخت

لاہور میں مہنگائی برقرار، پھل اور سبزیاں سرکاری نرخوں سے زائد قیمت پر فروخت
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مریم: شہر میں مہنگائی کا سلسلہ برقرار ہے، جہاں پھل اور سبزیاں سرکاری نرخ نامے کے برعکس زائد قیمتوں پر فروخت کی جا رہی ہیں۔ مختلف اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں 40 سے 120 روپے فی کلو تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ دکاندار سرکاری نرخ نامے کو نظر انداز کرتے ہوئے من مانی قیمتیں وصول کر رہے ہیں، جس کے باعث روزمرہ ضروریات کی خریداری مزید مہنگی ہو گئی ہے۔

مارکیٹ میں پیاز سرکاری قیمت 92 روپے کے مقابلے میں 120 روپے فی کلو، جبکہ ٹماٹر سرکاری قیمت 300 روپے کے بجائے 420 سے 500 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں۔

اسی طرح پھول گوبھی سرکاری قیمت 110 روپے کے مقابلے میں 220 روپے فی کلو، بینگن 110 روپے کے بجائے 210 روپے فی کلو، بھنڈی 180 روپے کے مقابلے میں 240 سے 280 روپے فی کلو جبکہ کریلے 100 روپے کی سرکاری قیمت کے برخلاف 250 روپے فی کلو فروخت کیے جا رہے ہیں۔

مٹر سرکاری نرخ 300 روپے کے بجائے 400 سے 510 روپے فی کلو دستیاب ہیں، جبکہ چونسہ آم 350 روپے کے مقابلے میں 450 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں۔ آڑو سپیشل 280 روپے کی سرکاری قیمت کے بجائے 350 روپے فی کلو، سیب 220 روپے کے مقابلے میں 350 روپے فی کلو جبکہ کیلے 215 روپے فی درجن کے بجائے 250 روپے فی درجن فروخت کیے جا رہے ہیں۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے مؤثر کارروائی کرے تاکہ عوام کو مہنگائی سے ریلیف مل سکے۔