ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انبار ندی میں نہاتے ہوئے 4 بہنیں ڈوب کر جاں بحق

انبار ندی میں نہاتے ہوئے 4 بہنیں ڈوب کر جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : دکی میں انبار ندی میں نہاتے ہوئے 4 کم عمر بہنیں ڈوب کر جاں بحق  ہو گئیں ۔ 

 دکی کے علاقے سب تحصیل تلاو یونین کونسل لاکھی ٹو میں انبار ندی میں نہاتے ہوئے چار بہنیں ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں۔ اہل علاقہ  نے اپنی مدد آپ کے تحت چاروں لاشیں نکال کر ہسپتال منتقل کردیں۔

 لیویز ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والی چاروں لڑکیاں بہرام خان بزدار کی بیٹیاں تھی، جن میں 11 سالہ زرکنا ،8 سالہ خاتون بی بی ،7 سالہ فریحہ بی بی اور 5 سالہ سوا بی بی شامل ہیں۔