شاہد سپرا: لیسکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد رمضان بٹ نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مالی سال 2023-24 کے دوران لائن لاسز میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔
لیسکوچیف کا کہنا تھا کہ گزشتہ مالی سال میں لائن لاسز کم ہوکر 13.4 فیصد تک رہ گئے۔
لیسکوچیف محمدرمضان بٹ نےانسداد بجلی چوری مہم کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ مالی سال میں 2 لاکھ 17 ہزار سے زائد بجلی چوری کے کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں36کروڑ یونٹ چارج کرکے 6 ارب کی ریکوری کی گئی۔
رمضان بٹ کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال میں 95 ہزار اے ایم آئی سمارٹ میٹرز ہائی لاسز فیڈرز پر نصب کیے گئے ہیں تاکہ بجلی کے ضیاع اور چوری کو کنٹرول کیا جا سکے۔
انہوں نے بجلی چوری کی وجوہات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ غربت اور بیروزگاری اس کی بڑی وجوہات ہیں، تاہم ایف آئی اے اور رینجرز کی مدد سے جاری مہم میں نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔
لیسکو چیف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ادارہ بجلی چوری کے خلاف اقدامات جاری رکھے گا اور صارفین کو بہتر سروسز فراہم کرے گا۔