ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسات میں ڈینگی کا خطرہ، اسکولوں میں جمع پانی سے وائرس پھیلنے کا خدشہ

برسات میں ڈینگی کا خطرہ، اسکولوں میں جمع پانی سے وائرس پھیلنے کا خدشہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض :برسات کے موسم میں ڈینگی وائرس پیدا ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے، خصوصاً اسکولوں میں بارش کا پانی جمع ہونے سے ڈینگی مچھر کی افزائش کے امکانات میں اضافہ ہو گیا ہے، جس سے وائرس کے پھیلاؤ کا خطرہ ہے۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کی اپنی دستاویزات میں نکاسی آب نہ ہونیکا انکشاف  کیا ہے،متعددسکولوں میں پانی جمع ہونے کی شکایات موصول ہو ئی ہیں،سکولوں میں چھٹی سے سکول سربراہان نے بھی سستی کا مظاہرہ کرنا شروع کردیا۔

محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام سکولوں کے سربراہان کو ہدایت کردی۔

محکمہ سکول ایجوکیشن  کا  کہنا تھا کہ فوری طور پر نکاسی آب کا بندوست کیا جائے۔