ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی،ہنڈریڈ انڈیکس میں 183 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی،ہنڈریڈ انڈیکس میں 183 پوائنٹس کا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کاوش میمن:  پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے جہاں سرمایہ کاروں کی دلچسپی کے باعث ہنڈریڈ انڈیکس میں 183 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس 138876 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے جو گزشتہ روز کی بندش 138692 پوائنٹس کے مقابلے میں بہتری کی علامت ہے۔

ماہرین کے مطابق حکومت کی معاشی پالیسیوں میں تسلسل، روپے کی قدر میں استحکام اور مالیاتی اداروں کے اعتماد نے سرمایہ کاروں کے جذبات کو مثبت رکھا ہے، جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں بھی کاروبار کے دوران اتار چڑھاؤ کے بعد معمولی کمی دیکھی گئی تھی ۔