(ویب ڈیسک)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا امام بارگاہ خیمہ سادات اور لٹن روڈ کا دورہ،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مجالس کے سکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیا۔
محسن نقوی نے عزاداروں کیلئے کیے گئے حفاظتی انتظامات کامعائنہ کیا اور سکیورٹی کیلئے تعینات پولیس اہلکاروں او ررضا کاروں سے مصافحہ کیا،محسن نقوی کی اہلکاروں او ررضا کاروں کو چوکس رہ کر فرائض سرانجام دینے کی ہدایت،محرم الحرام کے دوران امن عامہ کے قیام کے لئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔محرم الحرام میں سکیورٹی انتظامات کے سلسلے میں کوئی کوتاہی نہ کی جائے گی۔راستوں کی بندش ضروری ہوتو متبادل روٹ سے ٹریفک کو رواں رکھا جائے۔
مجالس اور جلوسوں میں ایس او پیز پر پابندی یقینی بنائی جائے۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان انسپکٹرجنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور ، سی سی پی او لاہوربلال صدیق کمیانہ،کمشنر لاہورڈویژن، ڈپٹی کمشنر اورمتعلقہ حکام بھی ہمراہ تھے۔