ویب ڈیسک: وفاقی حکومت کی جانب سے عام انتخابات کیلئےفنڈزجاری کرنے کی حکمت عملی طے کرلی گئی۔
ذرائع کےمطابق پہلی سہہ ماہی میں تمام فنڈز جاری کرنے کی الیکشن کمیشن کی تجویز ماننے سے انکار کردیا گیا۔ حکومت نے الیکشن کمیشن کوفنڈزضرورت کے مطابق مرحلہ وار جاری کرنے کا فیصلہ کیا۔ گذشتہ مالی سال کے 10ارب روپے دوبارہ فراہم کرنے کی منظوری دیدی گئی۔ عام انتخابات کیلئے مجموعی طور پر 42 ارب42 کروڑ روپے فراہم کئے جائیں گے ۔ فنڈز ضرورت کے مطابق مرحلہ وار جاری کئے جائیں گے ۔ الیکشن کمیشن ضرورت کے مطابق فنڈز کیلئے وزارت خزانہ سے رجوع کرے گا۔
انتخابات کیلئے پہلے مرحلے میں 10ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دیدی گئی ، کل42ارب42کروڑمیں سے10 ارب روپے گذشتہ مالی سال مختص کئے گئے تھے۔ الیکشن کمیشن نے گذشتہ مالی سال عام انتخابات کیلئے 47 ارب 42 کروڑ روپے مانگے تھے، الیکشن کمیشن کو گذشتہ مالی سال 15ارب روپے جاری کرنے منظوری دی گئی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو 15ارب میں سے گذشتہ مالی سال 5 ارب روپے جاری کئے گئے۔ گذشتہ مالی سال الیکشن کمیشن نے5ارب میں4 ارب47 کروڑ روپے کے استعمال کئے ، الیکشن کمیشن نے رہ جانے والے 53کروڑ روپے واپس وزارت خزانہ کو جمع کرائے تھے۔ الیکشن کمیشن نےگذشتہ سال کے 10ارب 53 کروڑ روپے دوبارہ فراہم کرنے کی درخواست کی۔