بیٹے کی بلااجازت تدفین کرنے پر باپ نے 9 بچوں اور بیوی کو مار ڈالا

City42, Kongo murders, Army personnel killed 12 persons
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: افریقہ کے ملک کانگو میں بلا اجازت بیٹے کی تدفین کرنےپر فوجی اہلکار نے اپنی بیوی اور 12 دوسرے افراد کو قتل کردیا،ہلاک ہونے والوں میں قاتل کے 9 بچے بھی شامل ہیں۔

 غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق کانگو کے صوبے اتوری میں فوجی اہلکار بیٹے کے انتقال کی خبرسن کر اپنے گھر روانہ ہوا تاہم اس کی آمد سے قبل بیٹے کی تدفین کردی گئی۔

 فوجی اہلکار نےگھر پہنچ کرصورتحال دیکھ کرمشتعل ہوکر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اہلکارکی بیوی اوردو بچوں سمیت 13 افرادجان سے ہاتھ دھو بیٹھے، پولیس نے فوجی اہلکار کو گرفتارکرلیا ہے۔