ویب ڈیسک: حمزہ شہباز نے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کے خلاف کیس پر فل کورٹ بنانے کی درخواست جمع کروادی، حمزہ شہباز نے جواب میں استدعا کی ہے کہ پرویز الہیٰ کی درخواست خارج کی جائے۔
تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز نے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کے خلاف کیس پر فل کورٹ بنانے کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ آرٹیکل 63 اے کی نظرثانی کی درخواستیں بھی کیس ساتھ سماعت کیلئے مقرر کی جائیں،الیکشن کمیشن کے خلاف منحرف ارکان کی اپیلیں بھی رولنگ کیس کیساتھ سننے کی استدعا کردی گئی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ منحرف ارکان کے الیکشن کمیشن فیصلے کے خلاف اپیلیں زیر التواء ہیں، سپریم کورٹ نے اپیلیں منظور کیں تو 25 منحرف ارکان کے نکالے گئے ووٹ بھی گنتی میں شمار ہوں گے