ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈالرملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

Doller
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آ یاہے ۔

 تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر کے بعد ڈالر کی قیمت میں 1.67 روپے اضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر 230 روپے پر پہنچ گیا ہے ۔ انٹر بینک میں ڈالر 228 روپے 37 پیسے  سے بڑھ کر 230روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔

 دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج ( پی ایس ایکس) میں آج کاروبار میں منفی رجحان ہے۔ پی ایس ایکس 100 انڈیکس اب سے کچھ دیر پہلے تک 324 پوائنٹس کم ہو کر 49752 کی سطح پر موجود ہے۔