مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء تارڑ کی گرفتاری کی ویڈیو وائرل

مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء تارڑ کی گرفتاری کی ویڈیو وائرل
کیپشن: Atta Tarar Arrest
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم)مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء تارڑ کو پولیس نے حراست میں لے لیا،عطاء تارڑ کو علی پور چھٹہ پولیس نے حراست میں لیا،حوالات میں بند لیگی رہنما کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈپٹی سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن عطاء اللہ تارڑ سمیت متعدد لیگی رہنماؤں کو علی پور چھٹہ پولیس نے گرفتار کر لیا ہے,حوالات میں بند لیگی رہنما کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب پارٹی کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عطاءاللہ تارڑ کی گرفتاری کی شدید مذمت اور فوری رہائی کا مطالبہ کیا،مریم اورنگزیب نےکہا کہ عطاءاللہ تارڑ کی گرفتاری عمران صاحب حکومت کی شدید بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے،ووٹ چوروں کے خلاف مزاحمت پر علی پور چٹھہ میں ہمارے کارکنوں کو گرفتار کیاگیا۔

گوجرانوالہ کے علاقے علی پور چٹھہ میں گرفتار کارکنوں کی رہائی کے لئے جانے والے عطاء تارڑ کو بھی گرفتار کیاگیا،فسطائیت کے ہتھکنڈوں سے مسلم لیگ (ن) کے رہنماوں اور کارکنوں کو خوفزدہ نہیں کیاجاسکتا،عطاءاللہ تارڑ اور دیگر گرفتار پارٹی کارکنان کو فی الفور رہا کیاجائے۔

قبل ازیں مسلم لیگ ن کےرہنما عطاء تارڈ نےمیڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈپٹی کمشنر پی ٹی آئی کارکن بن کر پورے حلقے میں گھوم رہا ہے،ڈپٹی کمشنر سہیل خواجہ نے پولنگ اسٹیشنز میں گھس کر ہمارے پولنگ ایجنٹس کو باہر نکالنے کی کو شش کی،ڈپٹی کمشنر کس حیثیت سے پولنگ اسٹیشنز کے اندر جا رہے ہیں؟

انتظامیہ کی جانب سے بدترین دھاندلی پر ہمارے لوگ ڈٹےہو ئے ہیں،ہم پرامن پسند لوگ ہیں،اگر ڈپٹی کمشنر باز نہ آئے تو ان کے دفتر کا گھیراؤ اور احتجاج کریں گے،کسی بھول میں نہ رہیں کہ دھاندلی کر کے نتائج تبدیل کر لیں گے،علی محمد خان وزیر ہیں کس حیثیت سے پولنگ اسٹیشنز کے اندر جا ر ہے ہیں،الیکشن کمیشن علی محمد کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کرے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer