سبزی و فروٹ منڈیاں مسائلستان بن گئیں

اقبال ٹاؤن سبزی و فروٹ منڈی
کیپشن: سبزی و فروٹ منڈی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤدلشادحسین: سبزی و فروٹ منڈیوں سے سیاسی مداخلت تو ختم ہوگئی لیکن سبزی و فروٹ منڈیاں بدستور مسائل سے دوچار، ملتان روڑ اقبال ٹاؤن کی سبزی و فروٹ منڈی بھی سیوریج اور صفائی کے مسائل کا شکار  جگہ جگہ گٹر ابلنے لگے۔

تفصیلات کے مطابق شہر کی بڑی سبزی و فروٹ منڈیوں میں سے ایک ملتان روڑ اقبال ٹاؤن کی سبزی و فروٹ منڈی بھی بنیادی سہولتوں سے محروم ہے. پوش اور گنجان آبادیوں سے ملحقہ اقبال ٹاؤن کی سبزی وفروٹ منڈی میں گٹر ابلنے اور کیچڑ کےساتھ ساتھ  کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔  جن کےباعث منڈی کےآڑھتی و خریدارسب پریشان ہیں۔
اقبال ٹاؤن کی سبزی و فروٹ منڈی کا انتظامی کنٹرول ضلعی انتظامیہ کےپاس ہونے کے باوجود منڈی مسائلستان کا منظر پیش کررہی ہے۔ سبزی و فروٹ منڈی کے سیوریج اور صفائی کے مسائل حل ہوجائیں تو ناصرف معیاری سبزیاں و پھل شہریوں کو میسر آئیں گی بلکہ کاروباری مواقع بھی بڑھ سکیں گے۔