ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قدرت لاہوریوں پر مہربان، بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا

Lahore Weather
کیپشن: Lahore Weather
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) موسم نے پھر انگڑائی لے لی، قدرت لاہوریوں پر مہربان ہوگئی، لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد موسم سہانا ہوگیا،محکمہ موسمیات  نے  آنے والے  دنوں میں مزید بارش کی پیشگوئی کردی۔

باغوں کے شہر میں بادلوں نے بسیرا کرلیا، وقفے وقفے سے ہونے والی بارش نے لاہور کے موسم کو دلفریب بنا دیا، بارش سے  گرمی بھی چھومنتر ہوگئی،ایمپریس روڈ، مزنگ، ریلوے ہیڈکوارٹر، شملہ پہاڑی کے اطراف  میں بارش ہوئی ہےجس کے بعد ٹھنڈی ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت لاہور شہر کا درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ  ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب  53 فیصد ریکارڈ کیا گیا، آنے والے دنوں میں مزید بادل برسنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب  کمشنر لاہور نے بارشوں کے پیش نظر واسا سمیت تمام متعلقہ اداروں کو شہر کے نالوں کی روانی میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت کردی جبکہ شہریوں سے اپیل کی ہے کہ نالوں میں رکاوٹوں و آلائشوں پر ون ون تھری نائن پر فوری اطلاع کریں۔

 

 

Sughra Afzal

Content Writer