ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیپلز پارٹی کشمیر کے مرکزی رہنما کی گاڑی پر فائرنگ

AJK Election- Firing
کیپشن: AJK Election- Firing
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) آزاد کشمیر میں الیکشن ڈے کے موقع پر  پیپلز پارٹی او ر تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان تصادم کے واقعے میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی  اور  پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان تصادم کا واقعہ ایل اے 12چڑھوئی میں پیش آیا ہے ، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے، جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت وحید کے نام سے ہوئی ہے اور اس کا تعلق پی ٹی آئی ہے۔

دوسری جانب چڑھوئی کے مقام پر پیپلز پارٹی کشمیر کے مرکزی رہنما چوہدر ی محمد یاسین کی گاڑی پر فائرنگ کاواقعہ پیش آیا ہے ، فائرنگ سے گاڑی چھلنی ہوگئی ہے جبکہ چوہدری یاسین خود محفوظ رہے ہیں۔پی پی امیدوار چوہدری یاسین نے الیکشن کمیشن اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فائرنگ کے واقعے پر فوری کارروائی کی جائے ۔

واضح رہےکہ  آزاد کشمیر میں عام انتخابات کیلئے پولنگ کا آغاز ہوچکا ہے جو شام چھ بجے تک  بغیر کسی وقفے کےجاری رہے گا، پاکستان تحریک انصاف، مسلم لیگ( ن)، پاکستان پیپلز پاٹی اور مسلم کانفرنس میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔آزاد جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں نشستوں کی کل تعداد 53 ہے، خواتین  کیلئے 5 اور علما و مشائخ کی ایک مخصوص نشست ہے، ٹیکنو کریٹ اور اوور سیز کی بھی ایک ایک نشست ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer