ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران عباس نے شادی سے متعلق خاموشی توڑ دی

عمران عباس نے شادی سے متعلق خاموشی توڑ دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ڈیفنس(زین مدنی حسینی) اداکار عمران عباس کا کہنا ہے کہ میرے والدین نے اب تک میری کوئی فلم نہیں دیکھی ہے۔
ٹی وی و فلم کے اداکار عمران عباس کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کے والدین نے اب تک ان کی کوئی ایک فلم بھی نہیں دیکھی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اداکار عمران عباس نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ان کے والدین بہت سادہ ہیں ان کو لالی ووڈ سے لے کر ہالی ووڈ کے اداکاروں کا کچھ نہیں پتہ اور انہوں نے آج تک ان کی بھی کوئی فلم نہیں دیکھی ہے۔ عمران عباس نے بتایا کہ وہ جب بھی اپنے گھر جاتے ہیں تو شوبز کی زندگی کو باہر ہی چھوڑدیتے ہیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ وہ جب تک اپنے گھر میں موجود رہتے ہیں ان کی پہلی ترجیح ان کی فیملی ہوتی ہے۔ شادی سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ ہاں، اب مجھے شادی کی ضرورت محسوس ہوتی ہے۔ میں ذہنی ہم آہنگی رکھنے والی کسی ساتھی کی تلاش میں ہوں اور جب مجھے ایسی کوئی لڑکی مل جائے گی تو میں فورا شادی کرلوں گا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer