ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ حریم فاروق کے دل کی ٹھنڈک کون،ویڈیو شیئرکردی

اداکارہ حریم فاروق کے دل کی ٹھنڈک کون،ویڈیو شیئرکردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)شوبز سے وابستہ اور مشہوراداکارہ نےدل کی بات مداحوں سے ساتھ شیئر کرتے ہوئے،اس حوالے سے اداکارہ نے ایک ویڈیو انسٹاگرام پر اپ لوڈ کی جس کے کیپشن میں حریم فاروق نے سب بیان کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ حریم فاروق نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نےمداحوں کو ایک اہم انکشاف سے آگاہ کیا،اداکارہ نے انسٹاگرام پر حریم فاروق نے اپنی پالتو معصوم سی بلّی کی ویڈیو پوسٹ کی جس میں اداکارہ کی بلّی کھیلتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ ویڈیو پوسٹ کرتے لکھا کہ آج میں آپ سے کچھ شیئر کرنا چاہتی ہوں اور وہ یہ ہے کہ نرم و ملائم بالوں والی یہ بلّی میرے دل کی ٹھنڈک اور میری خوشی ہے۔مجھے اُمید ہے کہ آپ سب بھی یہ ویڈیو دیکھ کر خوش ہوگئے ہوں گے اور آپ کا دن خاص بن گیا ہوگا۔

اداکارہ حریم فاروق کامزید کہناتھا کہ میں جب  بھی اپنی بلّی کی طرف دیکھتی ہوں تو میرا کام بن جاتا ہے اور وہ دن بھی بہترین ثابت ہوتا ہے۔ اداکارہ حریم فاروق کی جانب سے شیئر کی گئی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو کو چند گھنٹوں پر ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے دیکھا اور پوسٹ کو بہتر قرار دیا گیا،جبکہ ابھی بھی صارفین اپنی رائے کا اظہار کررہے ہیں۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer