پنجاب حکومت کےعید پلان کی تفصیلات سامنے آگئیں

پنجاب حکومت کےعید پلان کی تفصیلات سامنے آگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر) عید پر شہریوں کو صفائی کے بہتر انتظامات فراہم کرنے کے لیے ایوان وزیر اعلیٰ متحرک ہو گا ۔ وزیر اعلیٰ  پنجاب نے صفائی کمپینوں سے عید پلان طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدارکی جانب سے تمام صفائی کمپنیوں اور متعلقہ محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ عید پر قربانی کے جانور کی آلائشوں اور صفائی کے حوالے سے بہترین انتظامات کئے جائے جبکہ اس سلسلے میں واضح کردہ پلان سے فوری طور پر ایوان وزیر اعلیٰ کو آگاہ کیا جائے، بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس سلسلے میں باقاعدہ اجلاس بھی طلب کر رکھا ہے جس میں عید پر صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں  لوکل گورنمنٹ کے زیرتکمیل منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی،وزیراعلیٰ پنجاب کا کہناتھا کہ  6 ہزار سے زائد سکیمیں 17 ارب کی لاگت سے مکمل ہوں گی، لوکل گورنمنٹ کی سکیموں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے،مضبوط نظام سے مسائل نچلی سطح پر حل ہوں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہناتھا کہ پنجاب حکومت جلد بلدیاتی الیکشن کرانا چاہتی ہے،عوام کو نچلی سطح پر حقیقی نمائندگی میسر ہو گی، پنجاب
نیبر ہڈ ایکٹ سے مسائل عوام کی دہلیز پر حل ہوں گے،بلدیاتی اداروں کو مضبوط بنانے کے لئے مثالی سسٹم لائیں گے، اجلاس میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نےویڈیولنک کے ذریعےبریفنگ دی،بریفنگ میں نئے بلدیاتی نظام کے اہم خدوخال سے آگاہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے  لاہور میں ایک نیا ہسپتال بنانےکا فیصلہ کیا ہے،یہ ہسپتال انسٹیٹیوٹ آف بلڈ ڈیزیزز کےنام سے بنایا جائے گا،اسٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال دو سو بند پر مشتمل ہوگا،منصوبےپرمجموعی طور پر پانچ ارب روپےلاگت آئے گی،اس ہسپتال کی تعمیر کے لئےفنڈز وفاقی حکومت فراہم کرے گی۔

ہسپتال میں ملکی اور بین الاقوامی شہرت کے حامل ڈاکٹرز تعینات کیے جائیں گے،اس ہسپتال میں خون سے متعلقہ تمام بیماریوں کا علاج کیا جائے گا ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer