ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انڈر 19 ورلڈ کپ: پاک بھارت ٹاکرے کی تاریخ سامنے آگئی

انڈر 19 ورلڈ کپ: پاک بھارت ٹاکرے کی تاریخ سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے سپر سکس مرحلے میں پاکستان اور بھارت کی  ٹیمیں ایک بار پھر مد مقابل ہونگی۔

سپر سکس مرحلے میں ایک گروپ میں 3 ٹیمیں ہوں گی ، ان میں سے صرف 2ٹیمیں   سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔ 

سپر سکس مرحلے میں پاکستان اپنا پہلا میچ 27 جنوری کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا جبکہ دوسرا اور انتہائی اہم میچ بھارت کے خلاف 1 فروری کو کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ بھارت گروپ مرحلے میں ناقابل شکست رہا جبکہ پاکستان اپنے گروپ میں دوسرے نمبر پر رہا۔

خیال رہے کہ انڈر 19 ورلڈ کپ کے سیمی فائنلز 3 اور 4 فروری کو کھیلے جائیں گے۔جبکہ فائنل 6 فروری کو ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلا جائے گا۔