ویب ڈیسک: کراچی جنوبی کے ڈپٹی کمشنر جاوید نبی کھوسو نے گل پلازا آتشزدگی کے 8 ویں دن سرچ آپریشن مکمل ہونے کا اعلان کر دیا۔
ڈی سی کراچی جنوبی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گل پلازا میں سرچ آپریشن تقریباً مکمل ہو چکا، کل عمارت سیل کر دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اب بھی کسی کا پیارا لاپتہ ہے تو وہ ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں، 79 لاپتہ افراد میں سے 13 کے ورثاء نے اب تک ڈی این اے سیمپل نہیں دیے۔
جاوید نبی کھوسو نے کہا کہ 73 جاں بحق افراد میں سے 23 کی شناخت ڈی این اے میچنگ سے ہو چکی ہے، 55 خاندانوں نے ڈی این اے کے نمونے جمع کرائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کی مجموعی تعداد 79 ہے، جن کے نام فہرست میں موجود ہیں، متاثرہ عمارت میں جانے سے گریز کیا جائے، ہم نے مارکنگ بھی کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 30 لاشوں کا ڈیٹا حکومت کو بھیج دیا گیا ہے، لاشوں کا ڈیٹا معاوضے کی ادائیگی کے لیے بھیجا گیا ہے، 30 لاشوں کی شناخت اور مکمل جانچ کے بعد ڈیٹا بھیجا گیا ، جلد ورثاء میں چیک تقسیم کر دیے جائیں گے۔