(سٹی 42) وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ آج ہمارے فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کی دنیا بھر میں عزت ہے،سابق حکومت کا کام مخالفین کو چور ڈاکو کہنے کے علاؤہ کچھ نہ تھا۔بانی پی ٹی آئی نے برطانیہ سے آئے 60 ارب روپے کا ڈاکہ ڈالا ۔ٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍ
وفاقی وزیر احسن اقبال کا حلقہ پی پی 56کی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہن لیگ کی سیاست عوام اور ملکی ترقی کی سیاست ہے ، ہم گالم گلوچ کی سیاست نہیں کرتے ، سابق حکومت کا کام مخالفین کو چور ڈاکو کہنے کے علاؤہ کچھ نہ تھا۔بانی پی ٹی آئی نے برطانیہ سے آئے 60 ارب روپے کا ڈاکہ ڈالا بانی پی ٹی آئی نے بیرونی تحائف کو کم داموں لیا اور بیچ دیا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج ہمارے چین امریکہ سعودیہ اور ترکی سے بہترین تعلقات ہیں ۔ماضی میں نالائق پاکستان کو سب ملکوں سے لڑا کر چلا گیا ، آج ہمارے فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کی دنیا بھر میں عزت ہے ۔ ہماری عزت مخالفین کو ہضم نہیں ہورہی ،اسرائیل نے کسی طاقت یا اقوام متحدہ کی پرواہ نہ کی ۔اسرائیل کا ہاتھ کوئی روک سکتا ہے تو وہ امریکہ ہے۔ غزہ امن معاہدے میں شرکت سے انڈیا اور ہماری اپوزیشن کو تکلیف ہے ۔