ویب ڈیسک: روس کے جزیرے سخالین میں آسمان پر ایک ہی وقت میں دو سورج نمودار ہونے کا غیر معمولی منظر دیکھ کر شہری حیران رہ گئے، اور اس منظر کو اپنے موبائل کیمروں میں محفوظ کر لیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شدید سردی کے باعث فضا میں برف کے ننھے کرسٹلز بن گئے تھے، جنہوں نے سورج کی روشنی کو اس طرح منعکس کیا کہ ایک ہی سورج دو مقامات پر طلوع ہوتا ہوا دکھائی دیا۔
شہریوں کے مطابق یہ منظر نہایت دلفریب اور نایاب تھا، جس نے دیکھنے والوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا۔
Two suns rise over parts of Russia
— RT (@RT_com) January 24, 2026
Sakhalin residents spot a rare sun dog caused by ice crystals in the air pic.twitter.com/U4vX2xNac4
دوسری جانب ویڈیو کے متعلق ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ درحقیقت دو سورج نہیں تھے بلکہ ایک قدرتی مظہر تھا، جو انتہائی کم درجہ حرارت میں دیکھنے کو ملتا ہے۔ اس قدرتی منظر کو سائنسی اصطلاح میں " سن ڈوگ" کہا جاتا ہے۔