ویب ڈیسک: معروف چینی آٹو کمپنی HAVAL نے اپنی نئی گاڑی “HAVAL ٹینک” کو پاکستان میں لانچ کر دیا ہے، جس کے بعد گاڑی کو صارفین کی جانب سے زبردست پذیرائی مل رہی ہے اور لانچ ہوتے ہی بکنگز کا سلسلہ تیزی سے شروع ہو گیا ہے۔
HAVAL کی جانب سے لانچ کی گئی ٹینک سیریز کو طاقتور ڈیزائن، جدید ٹیکنالوجی اور آف روڈ صلاحیتوں کے باعث نمایاں مقام حاصل ہے۔ گاڑی کو خاص طور پر ایس یو وی کے شوقین صارفین کے لیے متعارف کروایا گیا ہے، جو مضبوط باڈی، جدید سیفٹی فیچرز اور آرام دہ ڈرائیونگ کو ترجیح دیتے ہیں۔
HAVAL ٹینک میں جدید انفوٹینمنٹ سسٹم، ایڈوانس ڈرائیور اسسٹنس فیچرز، مضبوط انجن آپشنز اور لگژری انٹیریئر شامل ہیں۔ کمپنی کے مطابق گاڑی کو جدید عالمی معیار کے مطابق تیار کیا گیا ہے تاکہ پاکستانی صارفین کو بہتر ڈرائیونگ تجربہ فراہم کیا جا سکے۔
لانچ کے فوری بعد HAVAL ٹینک کی بکنگ مختلف شہروں میں شروع ہو گئی ہے، جبکہ صارفین کی جانب سے گاڑی میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ کمپنی نے گاڑی کی قیمت اور مختلف ویریئنٹس کی تفصیلات بھی جاری کر دی ہیں، جنہیں مارکیٹ میں مسابقتی قرار دیا جا رہا ہے۔