ویب ڈیسک: سردیوں میں خواتین کی جلد خشک اور بے جان ہو کر پھٹنے لگتی ہے، جس سے جلن اور خارش جیسی مشکلات سامنے آتی ہیں۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ سرد اور خشک موسم میں ہوا میں نمی کم ہونے کی وجہ سے جلد میں پانی کی کمی ہو جاتی ہے، جس سے خواتین زیادہ متاثر ہوتی ہیں۔
طبی ماہرین صحت مند اور چمکدار جلد برقرار رکھنے کے لیے زیادہ پانی پینے اور موسمی پھلوں جیسے کینو، مالٹا اور امرود کے استعمال پر زور دیتے ہیں۔ ان پھلوں میں وٹامنز اور اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں جو جلد کی نمی برقرار رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق موسمی پھلوں کی اہمیت اور پانی کی مقدار میں کمی کی وجہ سے جلد مزید خراب ہو سکتی ہے، لہٰذا روزانہ مناسب مقدار میں پانی پینا اور غذائی اجزاء سے بھرپور پھل خوراک میں شامل کرنا ضروری ہے۔
علاوہ ازیں، ماہرین خواتین کو مشورہ دیتے ہیں کہ سردیوں میں جلد کی بہتر دیکھ بھال کے لیے خوراک کے ساتھ موئسچرائزر کا استعمال بھی ضروری ہے اور اس کے لیے ایک مکمل شیڈول بنایا جائے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پانی کا مناسب استعمال نہ صرف جلد کے لیے فائدہ مند ہے بلکہ سردیوں میں مجموعی صحت کو بھی مضبوط بناتا ہے۔