ویب ڈیسک:پاکستان نے ٹی 20 ورلڈکپ 2026 کے لیے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا، سلمان علی آغا پاکستانی ٹیم کے کپتان ہوں گے۔
لاہور میں عاقب جاوید، مائیک ہیسن اور سلمان علی آغا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کا اعلان کیا۔
ٹی 20 ورلڈ کپ سکواڈ میں فہیم اشرف، خواجہ محمد نافع، محمد سلمان مرزا، صاحبزادہ فرحان اور عثمان طارق شامل ہیں۔
ابرار احمد، بابر اعظم، فخر زمان، محمد نواز، شاہین شاہ آفریدی، عثمان خان، صائم ایوب، شاداب خان اور نسیم شاہ بھی ورلڈ کپ سکواڈ کا حصہ ہیں۔