ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مرغی کے گوشت کو پر لگ گئےقیمتیں آسمان کو چھونے لگیں

مرغی کے گوشت کو پر لگ گئےقیمتیں آسمان کو چھونے لگیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: مہنگائی کے مسلسل دباؤ کے باعث سستا پروٹین بھی شہریوں کی پہنچ سے باہر ہوتا جا رہا ہے، جہاں برائلر گوشت کی قیمتیں سرکاری نرخوں کے باوجود بلند سطح پر فروخت ہو رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق برائلر گوشت کی سرکاری قیمت 526 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، تاہم اوپن مارکیٹ میں برائلر گوشت 550 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح زندہ مرغی کی قیمت 363 روپے فی کلو جبکہ بون لیس گوشت 700 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ آمدن میں اضافے کے بغیر اشیائے خورونوش کی بڑھتی قیمتیں ان کے لیے مشکلات پیدا کر رہی ہیں، جبکہ برائلر گوشت جو کبھی سستا پروٹین سمجھا جاتا تھا، اب عام آدمی کی دسترس سے باہر ہوتا جا رہا ہے۔