ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چلتی ٹرین میں خاتون مسافر کو تھپڑ مارنے پر سپیشل ٹکٹ ایگزامینر معطل

چلتی ٹرین میں خاتون مسافر کو تھپڑ مارنے پر سپیشل ٹکٹ ایگزامینر معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: چلتی ٹرین میں خاتون مسافر کو تھپڑ مارنے اور دیگر مسافروں سے لڑائی جھگڑا کرنے کے واقعے پر ریلوے انتظامیہ نے سپیشل ٹکٹ ایگزامینر ارشاد کو معطل کر دیا ہے، جبکہ واقعے کی باضابطہ انکوائری بھی شروع کر دی گئی ہے۔

ڈویژنل کمرشل آفیسر عبداللہ ارشد کے مطابق واقعے میں ملوث سپیشل ٹکٹ ایگزامینر کو فوری طور پر معطل کر کے محکمانہ کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ریلوے ذرائع کے مطابق یہ واقعہ فیصل آباد سے راولپنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس ٹرین میں پیش آیا، جہاں سامان راستے میں رکھنے پر تلخ کلامی شروع ہوئی۔

ذرائع کے مطابق مسافروں کی جانب سے ویڈیوز بنائے جانے پر معاملہ مزید بگڑ گیا اور نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی، جس کے باعث ٹرین کچھ دیر کے لیے رکی بھی رہی۔ بعد ازاں دیگر مسافروں نے مداخلت کر کے لڑائی جھگڑا ختم کرایا۔

ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسافروں کی شکایات پر کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے، جبکہ پیر کے روز انکوائری ٹیم کے سامنے سپیشل ٹکٹ ایگزامینر، ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکار اور ٹرین گارڈ کو طلب کیا گیا ہے۔