ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں آج سے بارشوں کی پیش گوئی

 لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں آج سے بارشوں کی پیش گوئی
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:آج سے منگل تک ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارش اور برف باری کی پیش گوئی کر دی گئی ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج رات ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے، جو پیر تک ملک کے بالائی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا۔

اس دوران بلوچستان، گلگت بلتستان، کشمیر، خیبر پختونخوا، اسلام آباد، مری اور گلیات میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کا امکان ہے۔ 

علاوہ ازیں لاہور اور ملتان سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش ہوسکتی ہے۔