پی ایس ایل 9 شیڈول پر پشاور زلمی کے تحفظات، موقف سامنے آگیا

 پی ایس ایل 9 شیڈول پر پشاور زلمی کے تحفظات، موقف سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پی ایس ایل 9 شیڈول پر پشاور زلمی کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔ 

 ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اصولی طور پرپشاور میں پی ایس ایل 9 کے میچزکا انعقاد ہونا چاییے تھا، پشاور زلمی کے میچز شیڈول اور وینیوز پر اعتماد میں نہیں لیا گیا تھا، شدید تحفظات ہیں۔ پشاور زلمی کے صرف 4 میچ راولپنڈی اور صرف ایک مقابلہ کراچی میں رکھے جانے پر زلمی انتظامیہ مایوس ہے۔ شیڈول ریلیز ہونے سے قبل ہی پشاور زلمی نے پانچ میچز پشاورسے قریب وینیو راولپنڈی اور کراچی میں زلمی سپورٹ ہونے کی وجہ سے تین میچز کی درخواست کی تھی، پشاور زلمی کے سپورٹر پشاور سے راولپنڈی آکر ہاوس فل کرتے ہیں اور کراچی میں بھی پشاور زلمی کی بڑی فینز بیس موجودہے۔ 

شیڈول ریلیز ہونے کے بعد پشاور کے لاہورمیں شیڈول چار میچز کو کم کرکے پانچ میچز پنڈی اور تین کراچی میں کرانے کی درخواست کی گئی۔ 

پشاور زلمی انتظامیہ نے پی سی بی ہیڈ کوارٹر جاکر بھی اپنے تحفظات سے بورڈ حکام کو آگاہ کیا۔ ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پشاور زلمی اپنے میچز راولپنڈی اورتین میچز کرانے کا مطالبہ کرتی ہے۔ پشاور زلمی پی ایس ایل 9 میں شرکت کرے گی لیکن احتجاج جاری رکھے گی۔