ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سونا خریدنے والوں کیلئے اچھی خبر آ گئی، قیمت میں بڑی کمی

سونا خریدنے والوں کیلئے اچھی خبر آ گئی، قیمت میں بڑی کمی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سونا خریدنے والوں کیلئے اچھی خبر آ گئی،عالمی و مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔

 آل سرافہ ایسویشن کےمطابق پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1400 روپے کی کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد24کیرٹ فی تولہ سونا 213800 روپےکاہوگیا،اس کے علاوہ 10گرام سونے کی قیمت 1200 روپے کی کمی سے1 لاکھ 83 ہزار 300 روپے ہوگئی۔

 دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں 12 ڈالر کی کمی سےفی اونس سونا 2035 ڈالر پر آگیا۔

 خیال رہے کہ گزشتہ روز  ملک میں ایک تولہ سونا 500 روپے مہنگا ہوکر 2 لاکھ 15 ہزار 200 روپے پر پہنچ گیا تھاجبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے اضافے سے 1 لاکھ 84 ہزار 500 روپے ہوئی تھی، اس کے علاوہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 2600 روپے پر برقرار رہی، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 5 ڈالر اضافے سے 2047 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی تھی۔ 


 

Ansa Awais

Content Writer