برا ئلر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری

برائلر
کیپشن: برائلر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی : شہر میں برائلر کی رسد میں کمی کے باعث قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ، مرغی کا گوشت مزید 3 روپے جبکہ زندہ مرغی 2 روپے فی کلو مہنگی ہو گئی۔
 شہر میں برائلر کی رسد میں کمی کے باعث قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مرغی کا گوشت 3 روپے اضافے کے بعد 507 روپے فی کلو ہوگیا۔ جبکہ زندہ مرغی 2 روپے اضافے کے بعد 338 روپے فی کلو ہوگئی۔

تاہم شہر میں فارمی انڈے 289 روپے فی درجن کی سطح پر برقرار رہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت مرغی کے گوشت کی قیمت کو مستحکم کرنے کیلئے اقدامات کرے تاکہ عام آدمی مہنگائی کے اس دور میں کم از کم مرغی کا گوشت تو کھا سکے۔