ویب ڈیسک:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے فواد چودھری کی اہلیہ ہبہ چودھری کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے فواد چودھری کی نہایت لغو بنیادوں پر گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور فواد چودھری کے اہلِ خانہ سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
عمران خان کا فواد چودھری کی اہلیہ کو ٹیلی فون، کیا کہا؟ ہبہ چودھری نے سب بتادیا #City42 #Lahore #PTI #ImranKhan #FawadCh pic.twitter.com/mWMSdIKxxJ
— City42 (@city42) January 25, 2023
خیال رہے رہنما پاکستان تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کو پولیس نے بدھ کے روز لاہور میں صبح کے وقت ان کے گھر سے گرفتار کیا تھا۔
فواد چودھری کے خلاف منگل کی رات سیکرٹری الیکشن کمیشن کی درخواست پر تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔