بلدیاتی الیکشن سے قبل محکمہ بلدیات میں نوکریاں ہی نوکریاں

New govt jobs in Punjab
کیپشن: New jobs
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: محکمہ بلدیات میں نئی بھرتیوں کا فیصلہ کرلیا گیا، فیصلے کے تحت 900 ملازمین بھرتی کئے جائیں گے۔

  تفصیلات کے مطابق  یہ بھرتیاں ڈی جی بلدیات ، لوکل گورنمنٹ بورڈ اور سیکرٹری بلدیات آفس میں ہوں گی اور  محکمہ بلدیات میں نو سو ملازمین نئے بھرتی ہونگے۔ یہ بھرتی گریڈ ایک سے گریڈ پندرہ تک کے ملازمین کی ہوگی۔ سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر نعیم رؤف نے سمری وزیر اعلی کو ارسال کر دی، سمری میں بھرتی پر عائد پابندی اٹھانے اور نئی بھرتی کی اجازت مانگی گئی ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer